Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے ملاقات میں شکایات کے انبارلگادیئے

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے ملاقات میں شکایات کے انبارلگادیئے
November 20, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہاوس کراچی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے شکایات کے انبارلگا دیئے۔ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیر اعلی سندھ نےموقع غنیمت جان کر وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا میں مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارےمیں بھی بتایا۔
وزیر اعلی سندھ نےکہا کہ وفاق نے دلچسپی نہیں لی تو کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ مکمل نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق وعدے کےمطابق فنڈز بھی جاری نہیں کر رہا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلی سندھ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میگا سٹی ہے وفاق اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ وفاق کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبے جلد مکمل ہوں گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت کو اس کے حصے کے فنڈز بھی ملیں گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پورٹ قاسم میں پاکستان گیس پورٹ لمیٹڈ کا افتتاح کریں گے اور شام میں اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔