Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد دھماکے کے زخمیوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی

وزیراعلیٰ سندھ نے قائد آباد دھماکے کے زخمیوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی
November 17, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قائد آباد دھماکے کے زخمیوں کی جناح اسپتال میں عیادت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ قائدآباد پل کے نیچے ٹھیلے کے قریب دھماکہ ہوا جس نے 2 افراد کی جان لے لی جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی جگہ سے ملنے والا دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ دھماکے کی تفتیش میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ناکارہ بنائے گئے دیسی ساختہ بم کا وزن 2 کلو گرام تھا۔ تفتیشی ٹیموں نے دھماکے کی جگہ سے کپڑوں کے سیمپلز اور دیگر شواہد جمع کر لئے۔