Thursday, May 2, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر افسران کے تبادلوں پر وزیراعظم سے تحفظات کااظہار کیا،ذرائع

وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر افسران کے تبادلوں پر وزیراعظم سے تحفظات کااظہار کیا،ذرائع
September 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے  وزیراعظم عمران خان نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں کئی اجلاسوں کی صدارت کی ، ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ملاقات میں  سینئر افسران کے تبادلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت  کراچی میں وفاق کےتعاون سے جاری منصوبوں پر ہوا، گورنر عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، میئرکراچی وسیم اختر شریک ہوئے، وزیراعظم کو گرین لائن منصوبے اور فراہمی آب کے منصوبے کے فور پر بریفنگ دی گئی ۔ دوسری طرف وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کےدرمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سینئر افسران کے تبادلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران کا تبادلہ انہیں اعتماد میں لیکر کیا جانا چاہئے ۔ مراد علی شاہ نے سندھ کے مالیاتی وسائل کی کٹوتی پر بھی تحفظات ظاہر کئے اور بجلی وگیس بحران سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔