Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کو آدھی چھٹی دیدی

وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمین کو آدھی چھٹی دیدی
June 23, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی نے کراچی میں پڑنے والی شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ وہ دفاتر بند کر کے گھروں کو چلے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ نے اپوزیشن کے دباو¿ پر وزراءسے مشاورت کی اورایوان کو پالیسی بیان سے بھی نواز دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اموات سے شدید صدمہ پہنچا، سیاست پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ بجلی کا معاملہ آیا تو وڈے سائیں بھی بجلی بن کر وفاق پر گر پڑے۔ وفاقی حکومت کے ذمہ داروں کو کھری کھری سنا دیں۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کی تکالیف اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں، ازالہ کیا جائےگا۔