Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے
January 19, 2017
کراچی(92نیوز)کئی دنوں سے تعطل کا شکار کراچی میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آخر کار حل ہو گیا وزیر اعلیٰ سندھ نے 90 دن کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دیئے ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے  کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پرگزشتہ روز ہی  دستخط کر دیئے تھے۔  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اپروول کے بعد سمری وفاقی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ریننجرز کے اختیارات میں 90 دن  کی توسیع کی گئی ہے۔ کراچی میں رینجرزکو دیئے گئے اختیارات15جنوری کو رات بارہ بجے ختم ہوچکے تھے جس میں توسیع کے معاملے کو  حکومت سندھ نے ایک بار پھر  متنازع بنادیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ  محکمہ داخلہ  وزیراعلیٰ سندھ کی طرف دیکھ رہی تھی جبکہ  وزیراعلیٰ اپنی قیادت  کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پاکستان  آمد پر ان کے قریبی دوست کے دفاتر پر چھاپوں پر وزیراعلیٰ سندھ  شدید ناراض تھے۔