Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں ساٹھ دن کی توسیع کر دی، دہشتگردی، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کارروائی کا اختیار

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات میں ساٹھ دن کی توسیع کر دی، دہشتگردی، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کارروائی کا اختیار
December 20, 2015
کراچی (نائنتی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں ساٹھ  دن کی توسیع کر دی ہے جبکہ حتمی منظوری کے لئے سمری وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع چھے دسمبر سے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد سمری حتمی منظوری کے لئے وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے رینجرز کو دہشت گردی، فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کارروائی کا اختیار ہو گا جبکہ رینجرز بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ملزموں کے خلاف بھی کارروائی کر سکے گی۔