Tuesday, May 14, 2024

وزیراعلی سندھ نے داؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعلی سندھ نے داؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز کر دیا
February 3, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے داؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز کر دیا۔

 تقریب میں چینی قونصل جنرل اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے رواں ماہ میں ہی تمام ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عزم کیا۔ سندھ میں کورونا ویکسین کے لئے 12 سینٹرز تین شہروں میں بنائے گئےہیں۔ چین سے امداد میں ملنے والی کورونا ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جارہی ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ویکسی نیشن کے عمل کا آغاز کیا۔ فرنٹ لائن ورکرز میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی تقریب میں شرکت کی۔