Friday, March 29, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے حکومتی ارکان کی جانب سے متنازعہ تقریر پر معذرت کر لی

وزیراعلیٰ سندھ نے حکومتی ارکان کی جانب سے متنازعہ تقریر پر معذرت کر لی
September 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومتی ارکان کی جانب سے متنازعہ تقریر پر معذرت کر لی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ محبت کرنے والا صوبہ ہے ، انہوں نے بتایا کہ  وفاق سے سندھ کو اس کے حصے کی رقم نہیں ملتی ، صرف تین ماہ میں 59ارب روپے کم ملے ہیں،رقم نہ ملنے سے منصوبے تبدیل کرنے پڑتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اسمبلی کو بتایا کہ  ایف بی آر صوبوں کے پیسےچوری کرکے اپنے ٹیکس وصولی اہداف پورے کرتا ہے ، ایف بی آر کو درست کرنا ہوگا۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ایوان کوتفصیل سے بتایا۔