Thursday, May 9, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے، فردوس عاشق
April 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس کوئی تجویز ہے تو اجلاس میں پیش کرتے۔ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا، وفاق نے سندھ کو کسی کام سے نہیں روکا،،الزام تراشیوں سے مسئلہ گھمبیر ہو گا، شکوہ، جواب شکوہ سے مسائل مزید بڑھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان بولیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ انسداد کورونا کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کورونا سے لڑنے کے لیے ہر محاذ پر کوشش کررہے ہیں۔