Sunday, May 19, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا پی ایس ایل میں جلد اپنی ٹیم لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا پی ایس ایل میں جلد اپنی ٹیم لانے کا اعلان
January 3, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے پی ایس ایل میں جلد اپنی ٹیم لانے کا اعلان کردیا۔ بولے کہ اسپانسر کی تلاش کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شاہنوز دھانی کو ہر طریقے سے پروموٹ کیا جائے گا۔

مُراد علی شاہ نے قومی کرکٹر کو ہدایت کی کہ سندھ کے دیگر نوجوانوں کو آگے لانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں سانگھڑ کے بہترین نوجوانوں کو کرکٹ میں پروموٹ کرنا ہے۔

فاسٹ بالر شاہنواز ڈھانی نے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مُراد علی شاہ نے شاہنواز ڈھانی کو اپنی شیلڈ، سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کئے۔