Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
March 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور فائنل کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی ایس ایل فائنل کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزراء کے ہمراہ  نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ مختلف انکلوژر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی افسران اور کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں نے میچز خوب انجوائے کیے۔ امید ہے جلد ہی پرانا پاکستان بھی واپس ملے گا۔ مراد علی شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پُرامید دکھائی دیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  بلاول بھٹو فائنل دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر اور حکیم سعید گراؤنڈ میں قائم پارکنگ ایریاز کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔