Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی
August 28, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان نے بارشوں سے ہونے والے نقصان کے سدباب کیلئے مکمل مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ لوگوں کی تکلیف کا اندازہ ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی، کہا امید رکھتے ہیں کہ وفاق قدرتی آفت میں صوبائی حکومت کا ساتھ ضرور دے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیشہ سارا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالا جاتا ہے، کراچی کے حالات کے بہت سے لوگ ذمہ دار ہیں جس میں کچھ حصہ سندھ حکومت کا بھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کبھی اتنی بارشیں نہیں ہوئیں، ہمیں لوگوں کی تکلیف کا اندازہ ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلیٰ نے بارشوں کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر سندھ کابینہ ہی لگائے گی، گورنر کو اختیار نہیں، وفاق اور گورنر سندھ سے صلاح مشورہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایڈمنسٹریٹر سے متعلق گورنر سندھ نے اگر کوئی بیان دیا تو وہ غلط ہے۔