Sunday, September 8, 2024

وزیراعلیٰ سندھ شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیےخود نکل کھڑے ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیےخود نکل کھڑے ہوئے
January 17, 2016
  کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ شہر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیےخود نکل کھڑے ہوئےکہتے ہیں کہ کراچی کی صفائی ستھرائی کے لیے بجٹ میں اضافہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی نے شہر کی صفائی کیلئے ایک ہفتے کا  وقت مانگا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے وڈے سائیں بھی سائیں ہیں گٹر کے ڈھکنوں اور صفائی ستھرائی کی برباد صورت حال نے انہیں بھی اپنے محل سے نکلنے پر مجبور کردیا  ٹیپو سلطان روڈ پر سیوریج لائن کی مرمت کا جائزہ لیا اور بولےلوگ کہتے شہر میں کچرا بہت ہے آج خود دیکھنے نکلا ہوں ۔ وزیراعلیٰ نے یہاں بھی بھولنے کی روایت برقرار رکھی جس کمشنر کراچی کو انہوں نے دو ہفتے پہلے لگایا اسے ایک مہینہ پرانا کہہ گئے ۔ سائیں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صفائی ستھرائی کیلئے بجٹ میں اضافہ کردیا ہےاب کسی نے کوتاہی کی تو سخت ایکشن لیا جائیگا ۔