Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس، اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس، اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان
June 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ قائم علی شاہ کی جانب سے کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث سو سے زائد افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے وزیر صحت جام مہتاب ڈہر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اسپتالوں کا دوہ کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شہر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔