Sunday, September 8, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا پی این ایس بہادر میں لگائے جانیوالے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا پی این ایس بہادر میں لگائے جانیوالے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح
August 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پی این ایس بہادر میں لگائے جانے والے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ پی این ایس بہادر پہنچے تو کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاک بحریہ کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ایک لاکھ گیلن یومیہ سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کر سکے گا۔ صاف ہونے والا پانی باغات کو سیراب کرسکے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھ اکہ نیوی نے یہ پلانٹ لگا کر کراچی کے شہریوں کی بڑی خدمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پی این ایس بہادرمیں کوکونٹ کا پودا بھی لگایا۔