Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ سندھ سرکاری محکموں کی سست کارکردگی پر برہم ہو گئے

وزیراعلیٰ سندھ سرکاری محکموں کی سست کارکردگی پر برہم ہو گئے
January 4, 2017

کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری اداروں کی کارکردگی پر ناراضگی ظاہر کردی۔ کہتے ہیں آپ کام کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے، آئندہ تاخیر برداشت نہیں کروں گا، محکمہ صحت ہر15 روز میں کارکردگی رپورٹ پیش کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری صحت کو ہر پندرہ روز میں کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کروں گا جس اسپتال میں شکایت ملیں انتظامیہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پاپولیشن ویل فیئر ڈپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں سرکاری کاموں میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسکیم پانچ پر ناراضگی ظاہر کی تو کام ایک دن میں ہوگیا، آپ کام کرسکتے ہیں لیکن کرنا نہیں چاہتے، تاخیر کو سازش سمجھتا ہوں، آئندہ سرکاری کاموں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔