Sunday, September 8, 2024

وزیراعلٰی سندھ ترقیاتی کاموں کے معیار سے تو مطمئن مگر رفتار سے نہیں

وزیراعلٰی سندھ ترقیاتی کاموں کے معیار سے تو مطمئن مگر رفتار سے نہیں
August 20, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں وہ ترقیاتی کاموں کے معیار سے تو مطمئن ہیں مگر رفتار سے نہیں۔ کراچی میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

چھٹی کے دن بھی وزیراعلٰی سندھ ایکشن میں، صبح سویرے کیا شہر کا طوفانی دورہ۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرئے ہونے ان کا کہنا تھا کہ وہ کام کے معیارسے تومطمئن ہیں مگر کام کی رفتار سے نہیں۔

کراچی میں پولیس پرہونیوالے پہ درپہ قاتلانہ حملوں پران کا کہنا تھا کہ پولیس کا مورال بلند ہے کچھ دہشتگرد مارے گئے جو بچ گئے وہ بھی جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔  

وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ نے ملیر پندرہ، جوگی موڑ، اسٹار گیٹ اور پنجاب کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ منزل پمپ پرٹھٹھہ روڈ کی فٹ پاتھ کی عدم تعمیر پر انہوں نے محکمہ ورکس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جلد تعمیر کرنیکی بھی ہدایت کی۔