Sunday, May 19, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سورن سنگھ کا قاتل بلدیو کمار گرفتار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سورن سنگھ کا قاتل بلدیو کمار گرفتار
April 24, 2016
پشاور (92نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سورن سنگھ کے قاتل بلدیو کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو سوات کے علاقے بریکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ بلدیو کمار پی ٹی آئی سوات کا رہنما ہے۔ ملزم پہلے جنرل کونسلر پھر پارٹی ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہوا۔ خیال رہے کہ اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کا مقدمہ تھانہ پیربابا بونیرمیں درج کیا گیا۔ مقدمہ سابق ایم پی اے سورن سنگھ کے بیٹے اجے سنگھ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کا سلسلہ جاری تھا۔ آج اس سلسلے میں پیشرفت ہوئی اور سورن سنگھ کے قاتل بلدیو کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔