Saturday, May 4, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاپشاور کا دورہ،پروٹوکول دینےپر سرکاری ملازم پر برہم ہوگئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کاپشاور کا دورہ،پروٹوکول دینےپر سرکاری ملازم پر برہم ہوگئے
August 22, 2018
پشاور ( 92 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سرکاری ملازموں پر برہم ہو گئے ، کہا کہ میرے ساتھ قافلے کی صورت میں چلنے کی ضرورت نہیں ، لوگوں کے کام آئیں،سرکاری ملازموں کا کام صرف لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان قربانی کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے اچانک نکل پڑے، پشاور شہر کے علاقہ رامداس پہنچ کر ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے قربانی کی آلائشیں ٹھکانے لگانے اورصفائی مہم کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا عوام کی مشکلات معلوم کرنے نکلا ہوں۔ صوبائی کابینہ کی تشکیل عید کے بعد ہوگی پہلے مرحلے میں دس وزیرہوں گے۔ اس دوران جب سرکاری ملازمین نے ان کے گرد گھیرا بنا نے کی کوشش کی تو وزیراعلیٰ برہم ہو گئے اور کہا کہ میرے ساتھ  قافلہ بنا کر چلنے کی ضرورت نہیں جا کر عوام کے کام کریں ۔ وزیراعلٰی نے ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے شروع کی گئی صفائی مہم کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ عید کے تینوں دن شہر میں صفائی جاری رکھی جائے۔