Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
May 21, 2018
پشاور( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ نے  کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے  جو کیا جا کر عوام سے پوچھیں ، نہیں تو الیکشن میں علم ہو جائے گا۔ یو این ڈی پی کی رپورٹ پرانی ہے ۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویزخٹک صوابی میں کیپٹن کرنل شیرخان انٹرچینج پہنچے  جہاں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی  تقریب میں سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ، تقریب سے خطاب میں وزیراعلٰی نے مخالفین کوآہنی ہاتھوں سے لیا۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ 65 سالوں میں ماضی کی حکومتوں کا کوئی ایک بھی میگا پراجیکٹ بتادیں ، ہماری حکومت کے خلاف بولنے والے چہرے یاد ہیں۔وزیراعلٰی پرویزخٹک نے یو این ڈی پی کی رپورٹ کو پرانی قراردیا۔ تقریب سے خطاب میں ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ ٹنل کے ذریعے موٹروے کو سوات سے ملایا جائے گا،پاکستان کی سب سے خوبصورت سوات موٹروے جون کے آخر تک مکمل ہوگی ، موٹروے پر 50 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔