Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کی پرویزالٰہی کو کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کی پرویزالٰہی کو کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت
November 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی جانب  اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کو دورہ بھارت اور 26 نومبرکو کوریڈورکے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اسپیکرپنجاب چودھری پرویزالہٰی کے دیرینہ دوست بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے انہیں دورہ بھارت کی دعوت  دی ہے، کیپٹن (ر) امریندرسنگھ کے معتمدخاص سینئروزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے چودھری پرویزالہٰی کوفون کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ امریندرسنگھ کی جانب سے کرتارپورسرحد کھولنے کے حوالے سے چودھری پرویزالہٰی کو مبارکباد دی گئی ۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی جانب سے چودھری پرویزالہٰی کو 26 نومبرکو کوریڈورکے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔ چودھری پرویزالہٰی نے کیپٹن (ر)امریندسنگھ کے خاندان کااحوال بھی پوچھا اور کہا کہ  کیپٹن (ر) امریندرسنگھ پاکستان آئیں۔