Monday, May 13, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال، سکیورٹی کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان کا گوادر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال، سکیورٹی کا جائزہ
August 21, 2021 ویب ڈیسک

گوادر (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر کا دورہ کیا، خود کش حملے کے بعد کی صورتحال اور گوادر کے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت آل پارٹیز اور عمائدین شہر کا بھی اجلاس ہوا، شرکا سے خطاب میں بولے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے پی ایس ڈی پی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے رکھے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا، حکومت 18 لاکھ سے زائد خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کرے گی۔ گوادر میں ہونے والا ناخوشگوار واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان دھماکے میں شہید ہونے والے بچوں کے گھر جاکر تعزیت بھی کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، سڑکیں بند کرنا مناسب عمل نہیں۔ گوادر کے ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امن وامان کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔