Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان کا چرچ حملہ کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا چرچ حملہ کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
December 18, 2017

کوئٹہ ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے چرچ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے کو پانچ پانچ لاکھ روپے بطور امداد دینے کا ابھی اعلان کیا ۔
دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے 15، 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ثنا اللہ زہری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مردانہ وار دہشتگردوں کا مقابلہ کر کے متعدد قیمتی جانیں بچائیں اگر اہلکار بہادری کا مظاہرہ نہ کرتے تو نقصان بہت زیادہ ہو جاتا ۔