Thursday, May 2, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور ڈپٹی سپیکر عبدالقدوس بزنجو مستعفی

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور ڈپٹی سپیکر عبدالقدوس بزنجو مستعفی
December 23, 2015
کوئٹہ (92نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا جبکہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مری معاہدے پر عملدرآمد کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان محمد اچکزئی کو گورنر ہاوس میں پیش کیا جسے محمد خان اچکزئی نے منظور کر لیا۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی ذاتی وجوہات کی بناءپراستعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالماملک بلوچ کے استعفیٰ کے بعد گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان‘ سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کا انتخاب کیا جائےگا۔