Sunday, May 12, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جوڑ توڑ جاری

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جوڑ توڑ جاری
October 22, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جوڑ توڑ جاری ہے۔

بی اے پی کے ناراض اور متحدہ اپوزیشن کے 34 ارکان نے اسپیکر قدوس بزنجو کی رہائش گاہ پرڈیرے جما لئے۔

دوسری جانب حکومتی کیمپ میں بھی ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ ناراض اور اپوزیشن اراکین نے مبینہ گمشدہ اراکین کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اب تک 4 میں سے 2 خواتین اراکین کے ٹوئیٹ سامنے آچکے ہیں۔

بشری رندبیماری اور ماہ جبین شیران ذاتی وجوہات کی بناء پر اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں۔ لیلی ترین اور اکبر آسکانی تاحال منظر عام سے غائب ہیں۔ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 25 اکتوبر دن 11 بجے ہو گی۔