Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان اور ناراض گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان اور ناراض گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
September 19, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کی سیاست میں بڑی ہل چل، ناراض گروپ اور وزیراعلیٰ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔  

بلوچستان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی آگئی، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی کوششیں وقتی طور پر کامیاب ہوگئیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال کو پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کیلئے 15  دن کی مہلت مل گئی۔ جام کمال 15 دن میں ارکان اسمبلی کے تحفظات دور نہ کر سکے تو استعفیٰ دیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض گروپ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی، وزیراعلیٰ سے ناراض ارکان نے حمایت کا اعلان کیا تو بی اے پی رہنما متحرک ہوگئے۔

چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور دیگر رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا
میر صادق سنجرانی کو تین روز کوئٹہ میں رہنا پڑا جہاں انہوں نے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی کوششوں کے باعث ہی ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ کو 15روز کی مہلت دی۔