Thursday, April 18, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا ڈی جی خان اور ملتان کا دورہ، مسائل سنے، احکامات صادر کیے

وزیراعلیٰ بزدار کا ڈی جی خان اور ملتان کا دورہ، مسائل سنے، احکامات صادر کیے
July 17, 2020
لاہور (92 نیوز) جنوبی پنجاب میں مصروفیات کے بعد وزیراعلیٰ ڈی جی خان سے ملتان پہنچے، ایئرپورٹ پر اجلاس میں ترقیاتی پیکیج اور امن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا، کہا محنت اور اخلاق کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچے، جہاں ان کی زیر صدارت ملتان ایئرپورٹ پراجلاس ہوا جس میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج اورامن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پسماندہ علاقے کے لوگوں کے لئے ہماری حکومت کا تحفہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیزکرنے اوراعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس ڈی جی خان میں اراکان اسمبلی، عمائدین، کارکنوں اور شہریوں نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھا، لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔