Saturday, May 11, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا ملتان، ساہیوال، کمالیہ، میاں چنوں اور لاہور کا فضائی دورہ

وزیراعلیٰ بزدار کا ملتان، ساہیوال، کمالیہ، میاں چنوں اور لاہور کا فضائی دورہ
April 11, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب بزدار نے ملتان، ساہیوال، کمالیہ، میاں چنوں اور لاہور کا فضائی دورہ کیا، سردارعثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا، بند مارکیٹوں اورتجارتی مراکز کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال اور ناکوں کی صورتحال کا بھی فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے حکومت کے حفاظتی اقدامات پرسختی سے عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے فرائض سرانجام دینے والے پولیس، پاک فوج اوررینجرزکی خدمات کو سراہا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس، پاک فوج اور رینجرز مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ حکومت نے عوام کو کورونا وباء سے بچانے کیلئے ہرضروری اقدام اٹھایا ہے۔ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے صدر اخبار مارکیٹ یونین لاہور چودھری نذیر سے ملاقات کی، صوبائی وزیرنے ہاکرز کے لیے ہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور گلوز دیئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے تمام اضلاع میں اخبار فروش تنظیموں کے لیے حفاظتی سامان بھجوا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی طرح کورونا کو بھی متحد اور ذمہ دار قوم کی طرح شکست دیں گے۔