Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ بزدار کا عیدالاضحیٰ کیلئے ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کرانیکا حکم

وزیراعلیٰ بزدار کا عیدالاضحیٰ کیلئے ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کرانیکا حکم
July 19, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عیدالاضحیٰ کیلئے ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں عوام کورونا ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔ عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ متعلقہ ادارے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ سرکاری ہدایت نامے پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔