وزیراعلیٰ بزدار کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، شدید بارش اور آندھی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
عثمان بزدار نے جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ و دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نکاسی آب کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہم بھی ہوئے۔