Monday, May 6, 2024

وزیراعلیٰ بزدار نے پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ بزدار نے پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ منصوبے کا افتتاح کردیا
December 18, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے سیاحتی مراکز کے لئے تراسی کروڑ روپے کی لاگت سے رابطہ سڑکوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

ایوانِ وزیر اعلیٰ میں پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ منصوبے کے تقریب ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے 55 ملین ڈالر کی لاگت سے سیاحتی مقامات کی 6 سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔ اس کے لئے کسی صورت بھی فنڈز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا محکمہ سیاحت میں آن لائن سسٹم بھی شروع کر دیا گیا ہے،176 رئزارٹس کو عوام کیلئے کھول دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آنکی خواہش ہے کہ پنجاب میں سیاحت کو مرکز بنایا جائے جس سے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

تقریب سے مشیر سیاحت آصف محمود اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ نے بھی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔