Saturday, May 11, 2024

وزیراعلیٰ بزدار نے ملک میں اچھے دنوں کی نوید سنا دی

وزیراعلیٰ بزدار نے ملک میں اچھے دنوں کی نوید سنا دی
September 18, 2019
دبئی (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان میں اچھے دنوں کی نوید سنا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دبئی میں 92 نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ممالک اور ہم پاکستان میں محنت کر رہے ہیں، ملک میں خوشحالی جلد آئے گی۔ علاوہ ازیں بلوچ کمیونٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے اعزاز میں عشائیہ کااہتمام کیا۔