Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ بزدار نے سمیع اللہ چودھری کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیراعلیٰ بزدار نے سمیع اللہ چودھری کا استعفیٰ منظور کرلیا
April 6, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کا  استعفیٰ منظور کر لیا۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان کی بھی عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کی درخوراست منظور کرلی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا، کہتے ہیں جب تک خود کو بے گناہ ثابت نہ کرلوں، خود کو عہدے کیلئے اہل نہیں سمجھتا۔ سابق ڈائریکٹر خوراک پنجاب ظفر اقبال کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا، کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بھی عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کی درخوراست منظور کرلی۔