Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے ن لیگ کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کے رابطے کا انکشاف

وزیراعلیٰ بزدار سے ن لیگ کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کے رابطے کا انکشاف
December 11, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سیاسی میدان میں ایک بار پھر ان ایکشن،، ن لیگ کے 25 ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں کو اپنی طرف لانے پرتوجہ مرکوز کرلی، ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پچیس ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ سے رابطے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے میں ن لیگ کے دس ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ن لیگی ممبران اسمبلی نے اپنے حلقے کے مسائل پیش کئے اورپارٹی قیادت کے بیانیہ کی مخالفت کی، دو درجن سے زائد افراد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پہلے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

راجہ بشارت کے مطابق اب بھی  دودرجن سے زائد افراد وزیراعلیٰ سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

صوبائی وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ مزید لیگی ارکان اسمبلی بھی جو اپنی پارٹی قیادت کے بیانیہ اور تصادم کے حق میں نہیں وہ جلد ملاقات کریں گے۔