Sunday, May 19, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے شفقت محمود کی ملاقات، پنجاب میں تنظیمی اُمورو سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعلیٰ بزدار سے شفقت محمود کی ملاقات، پنجاب میں تنظیمی اُمورو سیاسی صورتحال پر گفتگو
December 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اور پارٹی کے صوبائی صدر شفقت محمود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں تنظیمی اُمور، سیاسی صورتحال اور دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شفقت محمود کو تحریک انصاف پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔ شفقت محمود نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر شفقت محمود نے کہا آپ نے منصوبوں میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کرکے شفافیت کو فروغ دیا، ماضی میں ہر منصوبے میں مال بنایا گیا اور قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے، الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔

اُنہوں نے کہا لاہور کی تعمیرو ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں کروڑوں روپے کی بچت سے نئی مثال قائم کی۔ لاہور کے شہریوں کیلئے 50 ارب روپے لاگت سے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کا پراجیکٹ شروع کریں گے۔