Wednesday, May 22, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے اطالوی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بزدار سے اطالوی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
March 8, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور فرائض میں غفلت برتنے پر سی پی او اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اٹلی کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نےملاقات کی آندریاس فیراریس نے عثمان بزدار کو اٹلی کے دورے کی دعوت دی۔

وزیرعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا اٹلی کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ وہ بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ پہنچے اور علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر کو معطل جبکہ غیر حاضر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ نے عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور فرائض میں غفلت برتنے پر سی پی او اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارڈیرہ غازی خان ٹیچنگ اسپتال بھی گئے۔ ادویات اور تھرما میٹر بازار سے منگوانے کی شکایات پر مشیر صحت محمد حنیف پتافی کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔