Saturday, April 27, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی امور اور مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ بزدار سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی امور اور مسائل سے آگاہ کیا
June 26, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، عوامی امور اور مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی نے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی، ارکان اسمبلی نے عوامی امور اور مسائل سے آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ بزدار کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر سفارشات اور تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کے امور پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے، اس موقع پرسردارعثمان بزدارنے کہا کہ ارکان اسمبلی دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے۔ وزیراعلیٰ بزدار کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ ملاقات کرنے والوں میں پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ سید عباس علی شاہ، اراکین اسمبلی محمد منیب سلطان چیمہ، امین اللہ خان، احمد خان، محمد عاطف، محمد امین ذوالقرنین، سعدیہ سہیل رانا، عائشہ نواز، فرح آغا، مہندر پال سنگھ، ہارون عمران گِل اور پیٹر گل شامل تھے۔