Friday, May 17, 2024

وزیراعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی کے خلاف ٹویٹ کرنے پر فلمساز سریش کندر کے خلاف ایف آئی آر درج

وزیراعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی کے خلاف ٹویٹ کرنے پر فلمساز سریش کندر کے خلاف ایف آئی آر درج
March 25, 2017
نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش میں وزیراعلیٰ ادیتیہ ناتھ یوگی کی حکومت اپنا رنگ دکھانے لگی۔ انتہاپسندوزیراعلیٰ کے خلاف ٹویٹ کرنے پرہدایت کارہ فرح خان کےشوہراورفلمساز سریش کندر سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق سیکولراورروشن خیال بھارت کے دعوےہوا ہونے لگےآزادی اظہار کے دعوے دارملک میں اب ٹوئیٹس پر بھی مقدمے ہونے لگےتازہ مقدمے کا شکار بھارت کے معروف فلمسازسریش کندر ہوئے ہیں۔ سریش کندر نے گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ بننے والے یوگی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اگر یوگی وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں تو داؤد ابراہیم کو سی بی آئی کا ڈائریکٹرجبکہ وجے مالیا کو آر بی آئی کا گورنر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ سریش کے اس بیان پرجہاں سوشل میڈیا پر تبصرے ہوئے وہاں ایک جنونی شخص ان کے خلاف لکھنو کےتھانہ حضرت گنج پہنچ گیا جہاں پرپولیس نے ایک ٹوئیٹ پر سریش کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی جس کے بعد سریش کو معافی مانگنا پڑگئی۔ سریش کندر نے جوکراور تیس مار خان جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی وہ معروف کوریوگرافر اور ہدایت کارہ فرح خان کے شوہر بھی ہیں۔ خیال رہےگزشتہ ایک ہفتے کے دوران یوگي پر تبصرہ کرنے کے جرم میں مختلف تھانوں میں اب تک تین مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔