Friday, May 17, 2024

وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس تقریب، عثمان بزدار نے مسیحی برادری کیساتھ ملکر کیک کاٹا

وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس تقریب، عثمان بزدار نے مسیحی برادری کیساتھ ملکر کیک کاٹا
December 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت بھی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے، وزیراعلیٰ آفس میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا، صوبائی وزیر اقلیتی امور نے بھی مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب وزیراعلیٰ آفس میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔

اُنہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، اپنے پیغام میں عثمان بزدارنے کہا کہ کرسمس کا تہوار یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ہے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کاکہناہے کہ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی خوشی پر پاکستانی عوام اپنی مسیحی برادری کے سنگ ہے۔

پچیس دسمبر کرسمس کے علاوہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھی ہے۔