Tuesday, April 23, 2024

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی
May 13, 2021

پشاور (92 نیوز) وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمودخان نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید منائی۔ نمازعید کی ادائیگی کے بعد وزیراعلٰی " زمونگ کور" گئے بچوں سے گھل مل گئے اور انہیں تحائف دیئے۔ بچے وزیراعلٰی کو اپنے درمیان پاکرخوش دکھائی دیئے۔

عید نام ہے خوشیاں بانٹنے کا، وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان نمازعید کی ادائیگی کے بعد یتیم اور بے سہارا بچوں کی خوشیوں میں رنگ بھرنے کےلئے " زمونگ کور" گئے۔ سماجی بہبود کے وزیر ہشام انعام اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی ادارے میں موجود بچوں سے ملے اورنہیں عید کی مبارک باد دی۔ وزیراعلٰی نے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے اور ان میں گھل مل گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ عید کا دن ان بچوں کے نام کرتا ہوں، عوام عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

وزیراعلٰی کو اپنے درمیان پاکر بچوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں اور ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

اس موقع پر وزیراعلٰی کو ادارے میں بچوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔