Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی

وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی آج ہوگی
September 17, 2018
اسلام آباد(92 نیوز) وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی آج ہو گی ۔ گاڑیوں کی نیلامی کا عمل وزیراعظم ہاؤس میں ہی مکمل ہو گا ۔گاڑیوں کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والوں کو کل رقم کا دس فیصد جمع کرانا ہوگا ،  یہ گاڑیاں سابق وزرائے اعظم کے زیر استعمال رہی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں کھڑی بڑی بڑی انتہائی قیمتی گاڑیاں  نیلامی کے لیے پیش جائیں گی ،  گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والےخریداروں نے 13 اور 14 ستمبر کو  گاڑیوں کا معائنہ کرلیا۔ سابق وزرائے اعظم کے زیر استعمال درجنوں گاڑیاں وزیراعظم ہاؤس میں کھڑی ہیں ، نیلام ہونے والی گاڑیوں کی کل تعداد 102ہے جن میں  8 بی ایم ڈیلیو، 28 مرسیڈیز،9ہنڈا سوک اور دیگر قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے بعد ان گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا جس پر اب عمل ہونے جا رہا ہے ۔