Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیاں نیلامی کیلئے تیار ، نیلامی 17 ستمبر کو ہو گی

وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیاں نیلامی کیلئے تیار ، نیلامی 17 ستمبر کو ہو گی
September 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیاں نیلامی کیلئے تیار ہو گئیں۔ سو سے زائد گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہو گی۔ سادگی اور کفایت شعاری مہم میں عمران خان خود کو مثال بنانے لگے۔ وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کی نیلامی سے متعلق قومی اخبارات میں اشتہار دے دیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے بعد وفاقی وزارتوں میں بھی یہی اقدام اپنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر وزیر کو ایک گاڑی ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خراب کاکردگی والوں کو پہلے وارننگ، پھر وزارت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوام کے لیے آئیڈیل ہونا چاہیے ، عوام تبدیلی چاہتے ہیں ہم تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔ گڈ گورننس پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لئے نعیم الحق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیراعظم  نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ۔یہ رپورٹس قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ میں پیش کی جائیں گی۔