Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل یونیورسٹی کے بجائے اب انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی

وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل یونیورسٹی کے بجائے اب انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی
June 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل یونیورسٹی کے بجائے اب انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی ۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں حکومت نے نیشنل یونیورسٹی کیلئے رقم مختص نہیں کی۔ یونیورسٹی کیلئے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ،آرڈیننس اور پی سی ون تیار کیا تھا۔ حکومت نے اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے منصوبے کو ختم کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اب اس معاملے کو سابق ایچ ای سی چیئرمین ڈاکڑ عطاء الرحمن نئے سرے سے دیکھیں گے ۔ عطاء الرحمن وزیراعظم کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں ۔ وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کیلیے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ، آرڈیننس اور پی سی ون تیار کیا ۔ ایچ ای سی کے اعلیٰ حکام اس اقدام سے سخت پریشان اور شرمندہ ہیں ۔ جنوری میں یونیورسٹی کے افتتاح پر اندازا تین کروڑ کا خرچ آیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے نئے پراجیکٹ میں اب وزیر اعظم ہاوس میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنے گی۔