Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کے پاس31 جنوری تک مہلت، استعفی دیں اور گھر جائیں، احسن اقبال

وزیراعظم کے پاس31  جنوری تک مہلت، استعفی دیں اور گھر جائیں، احسن اقبال
January 4, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں وزیراعظم کے پاس31 جنوری تک مہلت ہے، استعفی دیں اور گھر جائیں، استعفیٰ نہ دیا تو نکالنے کیلئے عوام کا سمندر آ رہا ہے۔ ذرا سانس لیں، چائے پیئں، کوئی نیا چورن بازار میں لائیں۔

انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت انتقام کے ایجنڈے پر ہیں، خواجہ آصف کے تمام اثاثے ڈکلیر ہیں۔ نیب نے لندن میں چار ارب روپے ڈوبا دیا ہے، نیب پر مقدمہ کون بناے گا؟۔ جھوٹے مقدمات نے انتظامی مشینری کو مفلوج کر دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی  کے اداروں سے اپوزیشں کا پیچھا کروایا جا رہا ہے۔ وزیر کو نواز شریف کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی زیادہ جلدی ہے۔  اسلام آباد میں نوجوان کا قتل ہو رہا ہے۔

ن لیگی رہنماء بولے کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں دہشت گردی آنے والی ہے عوام تیار رہیں ہیں۔ وزیر اعظم کہتے ہیں سردیوں میں  گیس جانے والی ہے ساڈھے تے نہ رہنا۔ اس حکومت نے اڑھائی سال میں جتنا نقصان کیا اس کو پورا کرنے کے لیے چار سال لگیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کو کھولا جائے، پاکستان میں مدر آف این آراو فارن فنڈنگ کیس ہے۔ جس فارن فنڈنگ کیس کھلا عمران خان بھی جائیں گے اور حکومت بھی۔