Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کے وعدوں میں نیک نیتی نظرآتی ہے ،میئرکراچی

وزیراعظم کے وعدوں میں نیک نیتی نظرآتی ہے ،میئرکراچی
September 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے  وعدوں میں نیک نیتی نظر آگئی ۔ میئر کراچی نے سندھ حکومت پر تنقید کی اور ساتھ میں وفاقی حکومت کے گن بھی گائے  اور کہا کہ مجھے وزیر اعظم کے وعدوں میں نیک نیتی نظر آتی ہے ، کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کے چیک اپ کے لئے تھرما میٹر بھی دستیاب نہیں ۔ سندھ حکومت سے مایوس ہوکر مئیر کراچی نے وفاقی حکومت سے امید باندھ لی ، نئی حکومت کا تعاون ملنے کی دعائیں بھی کرنے لگے ۔ وسیم اختر نے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا اور بولے سندھ حکومت کی بے حسی کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کے چیک اپ کے لئے تھرما میٹر تک دستیاب نہیں۔ مئیر کراچی نے لانڈھی میں عمارت بننے کے باوجود 9سال تاخیر سے سرد خانہ کے افتتاح پر بھی افسوس کا اظہار کیا  ۔