Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم کے منہ توڑجواب پر مودی جی دبک گئے ، ماضی کے وعدے یاد دلانے لگے

وزیراعظم کے منہ توڑجواب پر مودی جی دبک گئے ، ماضی کے وعدے یاد دلانے لگے
February 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے منہ توڑ جواب دیا تونریندر مودی کو کسی حد تک آرام آگیا ، عمران خان کو ماضی کے وعدے یاد دلانے لگے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور سول و عسکری قیادت کے بے باک موقف نے مودی سرکار کی صفوں میں کھلبلی مچادی ، مودی سرکار کی بڑھکیں دھول بن کر اڑنے لگیں ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی معذرت خواہانہ رویہ  اختیار کرنے لگے  ،  راجستھان  میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی بدلے بدلے نظر آئے  اور  وزیراعظم پاکستان  کو مبارکباد کیلئے کئے گئے فون کا ذکر چھیڑ دیا۔ چند روز قبل پاکستان کو سبق سکھانے  کی دھمکیاں دینے والے  نریندر مودی بولے کہ  جنگیں بہت لڑ لیں ، پاکستان سے مل کر خطے میں امن اور بھوک کا خاتمہ چاہتےہیں ، مودی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ دہشتگردی کےخاتمے کا وعدہ پورے کر کے دکھائیں۔ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نے ایک ٹی وی شو میں  پاکستان کو سبق سکھانے  کی بات کی تھی   جب کہ بھارتی آرمی چیف نے بھی گیدڑ بھبکی  مارتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی لمحے جنگ ہو سکتی ہے ۔ پلوامہ واقعے پر بھارت کی جانب سے  بغیر تحقیقات کے پاکستان پر الزام تراشی کی گئی اور حملے کا عندیہ بھی دیا گیا جس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے خطاب کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم  کو واضح پیغام دیا تھا کہ ہم امن پسند ہیں لیکن کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے ۔ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے بھارت کی سرحد کے معاملات  فوج کے سپرد کر دیے تھے جس پر پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے  واضح پیغام دیا تھا بھارت کو سرپرائز دیں گے اور اس بار فوجی رد عمل مختلف قسم کا ہو گا۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی جانب سے واضح پیغامات موصول ہونے کے بعد مودی جی کا غصہ  سمندر کی جھاگ کی مانند بیٹھ گیا اور آج وہ انتخابی ریلیوں میں امن و آشتی کے راگ الاپتے ہوئے نظر آئے ۔