Tuesday, May 14, 2024

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دے دیا
October 18, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

بابر بن عطا نے کہا کہ پاکستان پولیو پروگرام کو قلیل عرصے میں بہترین نتائج کا حامل پروگرام بنایا ۔

رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کے پہلے ’ پرسیپشن مینیجمنٹ انیشیٹیو ‘ کا آغاز کیا جائے گیا جس کے اثرات ’ گیم چینجر ‘ ثابت ہوں گے۔ بہت جلد 24 گھنٹے کام کرنے والے کال سینٹر کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا جہاں لوگوں کے پولیو ویکسین سے متعلق تمام تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔

https://twitter.com/babarbinatta/status/1185090525034156032

بابربن عطا کا کہنا تھا کہ پولیو پروگرام کی نومبر سے جون 2020 تک شروع ہونے والی مہمات کے لئے بھرپور تیاری ہے۔ اگلے سال پولیو کیسز میں بڑے پیمانے پر کمی آئے گی۔

https://twitter.com/babarbinatta/status/1185090757033635840

انھوں نے کہا کہ یقین ہے ان کے بعد آنے والا فوکل پرسن پولیو سے پاک پاکستان کےمشن کو جاری رکھے گا۔ بابر بن عطا نے پولیو ورکرز کی انتھک محنت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔