Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کے قوم کے نام پیغام پر اپوزیشن کی تنقید، اسکیم کا اشتہار قرار دیدیا

وزیراعظم کے قوم کے نام پیغام پر اپوزیشن کی تنقید، اسکیم کا اشتہار قرار دیدیا
June 10, 2019
اسلام آباد ّ 92 نیوز) وزیر اعظم کے قوم کے نام پیغام پر اپوزیشن نے تنقید کے نشتر برسا دیے ، پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان  کا خطاب علیمہ باجی اور دوست احباب کیلئے پیغام تھا کہ اور بھی جتنے بےنامی اثاثے ہیں حلال کریں ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جب بھی بڑے جھوٹ کا ریکارڈ قائم کرنا ہوریکارڈ کراکر قوم کو پیغام دیتے ہیں، عمران صاحب آپ کو جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل ہے،پارلیمنٹ میں آکر لائیو جھوٹ بولا کریں، مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی اسکیم پر اپنی تقریر تو یاد ہوگی،اپنے  بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے بھی ڈکلیر کریں۔ https://youtu.be/P4QVG_o8O9M ترجمان ن لیگ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ نہیں بتایا کہ پچھلے دس ماہ میں تیس ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی،1.4 ارب کے اثاثوں پر ٹیکس صرف  ایک لاکھ روپیہ دینے والے عمران خان  عوام کو اثاثوں کے مطابق ٹیکس دینے کا درس  دے رہے ہیں ۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ  لگتا ہے ایمنسٹی اسکیم ناکام ہو گئی ، یہ قوم سے خطاب نہیں ، اسکیم کا اشتہار تھا۔جس اسکیم پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس پر قوم کیسے اعتماد کرے گی۔ نیربخاری بولے حکومتیں دھمکیوں سے نہیں تدبیر سے چلتی ہیں،ایمنسٹی اسکیم عمران خان خاندان اور حکومتی حصہ داروں کی سہولت کاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کا خطاب ناکامی کا اعتراف ہے، انہوں نے خطاب میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے کوئی بات تک نہیں کی۔