Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم کے فیصلوں نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا : وزیر اطلاعات

وزیراعظم کے فیصلوں نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا : وزیر اطلاعات
April 24, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو شوکت خانم اسپتال کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ انہیں اپنا ذریعہ آمدن بتانا ہوگا۔ احتساب ہوکر رہے گا، عمران خان اپنا اور ساتھیوں کا کالادھن نہیں بچا سکتے۔ عوام کی نظروں میں عمران خان کی حیثیت سیاسی بھکاری کے سوا کچھ نہیں۔ وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے انہیں ذہنی مریض بنادیا۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دشمن عمران خان جمہوریت کی بات نہ کریں۔ وہ پارٹی کی بیسویں سالگرہ پر بھی تحریک الزام کو تحریک انصاف نہیں بنا سکے۔ عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں پرویز رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے بلاامتیاز احتساب کے اعلان سے عمران خان کے پاوں سے زمین نکل گئی ہے اور انہیں لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ جن بدعنوان عناصر کے پیسوں پر زندگی بسر کر رہے ہیں ان کو کمیشن سے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اس بار عمران خان کو شوکت خانم اسپتال کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے اور انہیں اپنا ذریعہ آمدن بتانا ہوگا۔