Friday, May 10, 2024

وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے باوجود کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں جوں کی توں

وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے باوجود کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتیں جوں کی توں
January 7, 2020
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم کے سبسڈی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ لیکن کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹور پر قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔ وزیراعظم عمران خان کا عوام کے لئےریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیاگیا۔ کراچی والے سستی اشیاء کی خریداری کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز پہنچے لیکن اشیاء کی پرانی  قیمتیں دیکھ کر انہیں مایوسی کا سامناکرنا پڑا، آٹا، دال ، چاول اور دیگر اشیاء پرانی قیمتوں پر ہی فروخت کی جا رہی ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے 6 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے لیکن کراچی کے شہری تاحال اس ریلیف سے محروم ہیں۔